ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

لاہور قلندرز کاتفریحی تقریب "قلندرز نائٹ" کے انعقاد کا اعلان

لاہور قلندرز کاتفریحی تقریب "قلندرز نائٹ" کے انعقاد کا اعلان

26 March 2025

ایک نیوز:(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنی سالانہ تفریحی تقریب "قلندرز نائٹ" کے انعقاد کا اعلان کر دیا ۔

شاندار ایونٹ6اپریل کو مینارِ پاکستان میں منعقد ہوگا، جس میں کرکٹ، موسیقی اور تفریح کا شاندار امتزاج پیش کیا جائے گا،تقریب میں لاہور قلندرز کی مکمل ٹیم شرکت کرے گی جبکہ مداحوں کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور معروف موسیقاروں کے ساتھ یادگار لمحات گزارنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کے نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس بھی اس ایونٹ کا حصہ ہوگی، جن میں عاصم اظہر، بلال سعید، سارہ الطاف اور ساحر علی بگا شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ تقریب میں لاہور قلندرز کی آفیشل کٹ کی رونمائی کی جائے گی اور ٹیم کا نیا اینتھم بھی لانچ کیا جائے گا،ایونٹ کے اختتام پر ایک شاندار لیزر شو بھی پیش کیا جائے گا، جو شرکاء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔ 

لاہور قلندرز اپنے مداحوں کے جوش و جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال اس تقریب کا انعقاد کرتی ہے  تاکہ کرکٹ اور تفریح کا حسین امتزاج پیش کیا جا سکے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے اس حوالے سے کہا کہ لندرز نائٹ صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ یہ ہمارے مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت تعلق کا اظہار ہے، ہم خوش ہیں کہ پاکستان کے بہترین میوزک سٹارز کے ساتھ اس یادگار رات کو منائیں گے جبکہ اپنی نئی کٹ اور اینتھم بھی شائقین کے سامنے پیش کریں گے۔ 

یہ تقریب ہمارے قلندرز فیملی کے لیے ہے اور ہم سب مل کر اس کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔
 

>