ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سوشل میڈیا پر مقبول ہونیوالی کرکل نامی بلی کون ہے؟

سوشل میڈیا پر مقبول ہونیوالی کرکل نامی بلی کون ہے؟

26 March 2025

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر بالخصوص عرب صارفین میں آج کل ایک بلی بہت مشہور ہورہی ہے، اس کرکل نامی جنگلی بلی کو لوگ غزہ جنگ سے جوڑرہے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مصر کی سرحد کے قریب اسرائیل کے زیر قبضہ صحرائے نقب میں جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بلی زیر بحث ہے۔

سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی اس بلی کے بارے میں لوگوں کی مختلف آرا ہیں،کوئی کہتا ہے کہ یہ اللہ کا عذاب ہے جبکہ کوئی اسکو حماس کےساتھ جوڑ رہا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ جانور کو بعد ازاں اسرائیل کی نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے ایک افسر نے پکڑ کر ایک وائلڈ لائف ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکا طبی معائنہ کیا گیا،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور میمز کی وجہ بن گیا اور کچھ صارفین نے تو اس جنگلی بلی کو ’حماس کا رکن‘ قرار دیا جبکہ دیگر نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب قرار دیا۔ 
 

>