ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی کی سفارش

امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی کی سفارش

26 March 2025

 ایک نیوز:امریکی کمیشن نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پر پابندی کی سفارش کردی۔

 امریکی رپورٹ نے ’را‘ کی ماورائے عدالت کارروائیوں کا پردہ فاش کر دیا، امریکی رپورٹ کے مطابق  ’را‘ کی کارروائیوں سے سکھ، مسلمان، دلت اور مسیحی کمیونٹیز شدید متاثرہیں، ’را‘ کی خفیہ نگرانی، ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا کنٹرول بے نقاب ہو گئی۔

امریکی کمیشن نےبھارت کی ریاستی دہشت گردی عالمی امن کیلئے خطرہ قراردیا ہے، ’را‘ کی نفرت انگیز مہمات سے1200پرتشدد واقعات ہوئے،’را‘ کے سبب اقلیتوں پر تشدد میں70فیصد اضافہ ہواجس سے عالمی تشویش بڑھ گئی ۔

’را‘ بین الاقوامی سطح پر اقلیت مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے،’را‘ اور بھارتی حکومتی عناصر 1100 اقلیتی رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث نکلے ’،را‘ اقلیتوں کے حقوق پامال کرکے عالمی قوانین تباہ کر رہی ہے۔

 

>