ایک نیوز:کنزرویٹو پارٹی کینیڈا کا بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام، کینیڈا کے کنزرویٹو رہنما پیئر پوئیلیور نے کہاہے کہ بھارت نے مبینہ طور پر پارٹی کے انتخابی مقابلے میں مداخلت کی ،اعلیٰ سیکورٹی کلیئرنس ذرائع کے مطابق گلوب اینڈ میل اخبار نے 2022 میں بھی ایسی ہی مداخلت کی تصدیق کی ، بھارتی ایجنٹ 2022 کے انتخابات میں بھی کینیڈا کے اندر فنڈ ریزنگ اور منظم سازش میں ملوث تھے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک روز قبل بھی کینیڈا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے بھارت پر انتخابی مداخلت کا الزام عائد کیا، سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ بھارت کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کی صلاحیت رکھتا ہے ،سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس کا بھارت کیخلاف انتخابات میں مداخلت کے ثبوت ملنے کا دعویٰ ہے۔
کینیڈین انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ بھارت ہماری سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو نشانہ بنا سکتا ہے، کینیڈین حکومت کے بھارت پر الزام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے، بھارت پر ماضی میں بھی کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کا الزام رہا ہے ،گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مداخلت کینیڈا کی تمام جماعتوں کے سیاست دانوں کو متاثر کرنے کی ایک بڑی سازش ہے۔
ریاست مخالف عناصر مصنوعی ذہانت کو انتخابی مداخلت کے لیے استعمال کر رہے ہیں، گلوب اینڈ میل کینیڈا کی الیکشن انٹیگریٹی ٹاسک فورس نے دو روز قبل خبردار کیا کہ بھارت سے منسلک ایجنٹ جاری مہم کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے ،سیکیورٹی اینڈ انٹیلی جنس تھریٹس ٹو الیکشنز ٹاسک فورس نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ مصنوعی ذہانت، پراکسی اور آن لائن ڈس انفارمیشن جیسے ٹولز کا استعمال کریں گے بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ان چال بازیوں پر لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔