ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری اوران رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

ڈریپ کا جعلی، غیر معیاری اوران رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

29 March 2025

ایک نیوز:ڈریپ نے جعلی، غیر معیاری اوران رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

 ترجمان ڈریپ کے مطابق جعلی ادویات کا خاتمہ محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، ڈریپ نے صوبائی صحت حکام کے ساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی ہیں اوربھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ لاہور میں غیر قانونی طور پر یوروگرافن76 انجکشن فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا،بغیر لائسنس زائد قیمتوں پر فروخت جیسے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں ، لاہور میں ڈریپ کی ٹیم نے نجی ہسپتال کے قریب ایک شخص کو گرفتار کیا ،مذکورہ شخص غیر رجسٹرڈ لیپیوڈول الٹرا لیکوئڈ کی فروخت میں ملوث تھا، بعد ازاں میسرز الوالی تقسیم کاروں پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں ۔

ڈسٹری بیوٹرز کمپنی کو سیل کر دیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئیں ،کہوٹہ روڈ، انڈسٹریل ٹرائینگل میں ایک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا گیا جہاں پلاسٹک یورین کلیکشن کنٹینرز بغیر لازمی اسٹیبلشمنٹ لائسنس کے تیار کیے جا رہے تھے ،میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 اور ڈریپ ایکٹ 2012 کی سنگین خلاف ورزی ہے تمام غیر قانونی اشیاء ضبط کر لی گئیں اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ۔

ایمبرو فارماسیوٹیکلز وہاں غیر قانونی طور پر طبی آلات تیار اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے جس کا ڈریپ کا ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس پہلے ہی منسوخ کر چکا ہے، اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا، ڈریپ نے مارکیٹ میں جعلی پروپیلین گلائکول کی موجودگی پر فوری الرٹ جاری کیا، سی او ڈریپ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ کے مطابق، بیچ YF01210911 میں خطرناک حد تک زہریلا ایتھیلین گلائکول (EG) پایا گیا ہے ۔

ڈریپ نے تمام متعلقہ اداروں کو خام مال کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کردی ہے، ڈریپ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ھے عوام سے اپیل ہے، وہ کسی بھی مشکوک دوا یات طبی آلات کی فروخت کی اطلاع ڈریپ حکام کو دیں، عوامی تعاون ہی محفوظ، معیاری اور مؤثر طبی اشیاء تک رسائی کو یقینی بنانے کا ضامن ہے۔

 

>