ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ایلون مسک نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس فروخت کردیا

ایلون مسک کا مقصد مختلف کمپنیوں کو آپس میں یکجا کرنا ہے

29 March 2025

ویب ڈیسک:ٹیسلا کمپنی کے مالک دنیا کے امیر ترین   شخص  ایلون مسک نے سوشل  میڈیا پلیٹ فارم  ایکس    کو اپنی ہی  ایک  کمپنی کو فروخت کردیا۔

غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق ایلون مسک نے ایکس اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی کو 33ارب ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون  مسک کا مقصد مختلف کمپنیوں کو آپس میں یکجا کرنا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

ایلون  مسک نے اس اقدام کو بڑی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا،جس میں مختلف کاروباری اداروں جیسے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔ 

 یاد رہے کہ  ایلون مسک نے 2022 میں سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر )کو 44ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

>