ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

حماس نےغزہ جنگ بندی کی نئی تجویزپررضامندی ظاہر کردی

حماس نےغزہ جنگ بندی کی نئی تجویزپررضامندی ظاہر کردی

30 March 2025

ایک نیوز:حماس نےغزہ جنگ بندی کی نئی تجویزپررضامندی ظاہر کردی ۔

حماس عہدیدار خلیل الحیاکا کہنا ہے کہ غزہ میں حکومت سازی کیلئے مصری منصوبے کوقبول کرلیا،حماس غزہ میں حکومتی طاقت سے دستبردار ہونے کوتیار ہے، مسلح مزاحمتی گروپ اپنی ذمہ داریوں سےدستبردا ر نہیں ہوں گے۔

خلیل الحیا نے کہا کہ اسرائیل کوفلسطینیوں کےمستقبل کوڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، امید ہےاسرائیل جنگ بندی کی نئی تجویز کوقبول کرلے گا،مصر اورقطر کی جنگ بندی کی تجویز پربات کرنے کیلئےمشاورت کی ۔

دفتراسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ثالثوں کے جنگ بندی کےمنصوبے کی تجویز پرجواب جمع کرادیا، جنگ بندی کی صورت میں غزہ میں5قیدیوں رہائی ہوجائےگی۔

دوسری جانب اسرائیلی بربریت ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ،فضائی حملوں میں24فلسطینی شہید ہوگئے،خان یونس کے پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 921 افراد شہید،2ہزار54زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ناکہ بندی سے لاکھوں فلسطینیوں کوخوراک کی قلت کاسامنا ہے،غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 50ہزار227ہوگئی،ایک لاکھ14 ہزار95زخمی ہیں۔

 

>