ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان ٹیم نیپئر سے ہیملٹن پہنچ گئی،کل پریکٹس کریگی

پاکستان ٹیم نیپئر سے ہیملٹن پہنچ گئی،کل پریکٹس کریگی

30 March 2025

 ایک نیوز:پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے،قومی سکواڈ نیپئر سے ہیملٹن پہنچ گیا۔

 پاکستان ٹیم کل صبح مقامی وقت کے مطابق 10بجے پریکٹس کرے گی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73رنز سے شکست دیدی تھی،قومی ٹیم 345رنز کے تعاقب میں 271رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، پاکستان کیجانب سے بابر اعظم ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 78رنز بنائے جبکہ کپتان سلمان علی آغانے 58رنز بنائے اور محمدرضوان 30 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔

 کیویز کی جانب سےمارک چیپ مین نے132 ،ڈیریل مچل نے76 او رمحمد عباس نے52رنز بنائے، پاکستانی بالرز کی جانب سے عرفان خان نے 3 عاکف جاوید اورحارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

 

>