ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

میانمار میں زلزلے سےہلاکتوںکی تعداد 1600تک جا پہنچی

میانمار میں زلزلے سےہلاکتوںکی تعداد 1600تک جا پہنچی

30 March 2025

ایک نیوز:میانمار میں زلزلے سےہلاک افراد کی تعداد 1600تک جا پہنچی،3400سے زائد زخمی ہیں۔

زلزلے کے باعث میانمار میں 139 افراد تاحال لاپتہ ہیں،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی تباہی کے باعث متاثرہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں زلزلے سے 17افراد جاں بحق ہوئے، بینکا ک میں83افراد تاحال لاپتہ، 32 زخمی ہسپتال منتقل کیے گئے،زلزلے کے بعد میانمار میں طبی امداد کی شدید قلت ہے، امدادی کام متاثر ہو رہا ہے۔

نیشنل یونٹی گورنمنٹ نے امداد کے لیے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کر دیاہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،میانمار کی فوجی حکومت نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کر دی ہے،اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی کارروائیوں کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔

 

rn
>