ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بھارتی وزیرکا انوکھا کارنامہ،شدید گرمی میں کمبل تقسیم کردیئے

بھارتی وزیر نے اپنے اس اقدام کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں

09 April 2025

ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست بہار کے وزیر کھیل نے شدید  گرمی میں شہریوں میں کمبل تقسیم کرنے شروع کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ والے  ایام  کے دوران ریاست بہار کے وزیرِ کھیل سریندر مہتا  کی جانب سے اپنے حلقے کے 500 غریب لوگوں میں کمبل تقسیم کیے  گئے  ہیں۔

وزیرِ کھیل سریندر مہتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 46 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 6 اپریل کو گرم موسم میں لوگوں میں کمبل تقسیم کیے  ہیں۔

 دوسری جانب  بھارتی وزیر نے اپنے اس اقدام کی تصاویر  بھی  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں  جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرم موسم کے دوران لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے پر سریندر مہتا کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

>