ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اورعیدپر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اورعیدپر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم

30 March 2025

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات پر بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کو بڑھانے کی ہدایت کی ہیں، بازاروں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کا حکم ،مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویژن دوربین کا استعمال شروع ہو گیا ،چاند رات پر روڈز پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 55مقامات پر ناکہ بندی، پولیس تعینات اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225مقامات پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔

بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب عید الفطر پر  ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں،سی ای او بابر صاحب کی ہدایت پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا،آج اتوار کے روز بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بس سٹینڈ، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ عیدالفطر پر بہترین صفائی انتظامات کیلئے 15 ہزار ورکرز، 1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں تعینات ہیں،عید گاہوں، جامع مساجد، اور قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔

>