ایک نیوز:حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں،وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ حاجی صاحبان کی ایمیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی ،حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے ،کراچی کیجانب سےحج 2025 کے لیے دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا ۔
8 اپریل سے 13 اپریل 2025 تک 3,446 عزامِ حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، کراچی میں بھی 13 اپریل سے 21 اپریل 2025 تک مختلف اضلاع کے اعتبار سے تقریباً 13,834 عزامِ حج کو تربیت دی جائے گی۔
پہلی مرتبہ حج 2025 کے دوران حیدرآباد اور اس کے گرد و نواح کے عزامِ حج کی سہولت کے لیے ایک عارضی حاجی کیمپ بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ان کے سفری و تربیتی انتظامات کو مزید آسان بنایا جا سکے۔
تربیتی پروگراموں کے ذریعے مجموعی طور پر 14,834 عزامِ حج کو رہنمائی اور تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ حج کے مناسک اور سفری انتظامات سے بخوبی واقف ہو سکیں اور اپنی روحانی عبادات کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔