ایک نیوز:(چودھری اشرف)دی ہنڈرڈ لیگ کے پانچویں ایڈیشن سے پہلے قومی کرکٹرز کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے ایجنٹ پر پابندی عائد ہونے کا خدشہ ہے،پلئیرز ایجنٹ مغیز احمد شیخ پر ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی چار خلاف ورزیاں ثابت ،انگلش بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ایجنٹ کی فوری رکنیت معطل کر دی۔
پاکستان کے 25 کھلاڑیوں کے علاوہ 9 سابق کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک ہیں ،دی ہنڈرڈ لیگ کے پانچویں ایشن کے لیے ایک بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا چناو نہیں کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن ٹربیونل نے تاحال پلیئرز اور آفیشلز کے ایجنٹ پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔
پاکستان کے 25 کھلاڑیوں میں عامر جمال، وسیم جونیئر، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، حسیب اللہ ، جہانداد خان، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد علی، محمد حسنین، محمد ہریرہ، عرفان نیازی ،نسیم شاہ، نعمان علی، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، ساجد خان، شاداب خان، صفیان مقیم، طیب طاہر امام الحق، محمد حارث، سرفراز احمد، اسامہ میر اور عبدالصمد شامل ہیں۔