ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا عیدالفطر پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا عیدالفطر پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت

31 March 2025

ایک  نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  عیدالفطر پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت  پیش کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق   وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون آمد ، وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف  بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔   

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا ، شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا  اور شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ 

محسن نقوی    نے   کہا شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی ،لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں ،پوری قوم شہدائے وطن کی مقروض ہے اور رہے گی ،وطن عزیز کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرکے یہ قرض اتاریں گے۔

یار رہے کہ   لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف چند ماہ قبل میران شاہ میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔ 

>