ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

حوثیوں نے بحری جہازوں پرحملے بند نہ کیے توحقیقی دردکاسامناکرنا پڑیگا:ٹرمپ

حوثیوں نے بحری جہازوں پرحملے بند نہ کیے توحقیقی دردکاسامناکرنا پڑیگا:ٹرمپ

01 April 2025

ایک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر حوثیوں اورایران کودھمکی دی ہے،حوثیوں نے بحری جہازوں پرحملے بند نہ کیے توحقیقی دردکاسامناکرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ نیوی گیشن کی آزادی تک حوثیوں پر حملے جاری رہیں گے،ابھی شروعات ہے ، حوثیوں اوران کے حامی ایران کوحقیقی درددیناباقی ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت ہمیشہ ہی امریکا اوراسکے اتحادیوں کی مخالف رہی ہے،ایران حماس اورحوثیوں سمیت دیگر گروہوں کی مددکرتارہا ہے، اگرایرانی حکومت نےجوہری پروگرام پر ڈیل نہ کی تو دیگر آپشن موجود ہیں۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ ایران کوکسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے،ایران کو نیو کلیئر اوربیلسٹک میزائل پروگرام کاپھیلاؤروکناہوگا،صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

>