ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

مصری غوطہ خور نے زیر سمندر پل آپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

مصری غوطہ خور نے زیر سمندر پل آپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

01 April 2025

ویب ڈیسک:ایک مصری غوطہ خور نے سانس روک کر زیر سمندر سب سے زیادہ پل آپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرکےاپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھو ادیا۔

مصر کے 36سالہ رامی عبدالحمید 29فٹ 6انچ نیچے تیر کر زیر سمندر گئےاور وہاں انہوں نے پل آپس لگا کر ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،مصری شہری کاکہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوچیں گے کہ یہ آسان ہے کیونکہ آپکو پانی میں زیادہ زور نہیں لگانا پڑتا ۔

رامی عبدالحمید نے کہا کہ زیر سمندر میں جوش آپ کی مدد کرتا ہے جو کہ سچ بھی ہے لیکن چیلنج درحقیقت خود کو نیچے کی طرف دھکیلنا ہے،یہ واقعی ایک چیلنج تھا کیونکہ میں پانی کیخلاف مزاحمت کر رہا تھا اور میں یہ 9میٹر کی گہرائی میں ایک ہی سانس میں کر رہا تھا۔

عبدالحمیدنے33پل آپس لگائےاور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جسکے بعد وہ سانس لینے کیلئے سمندری سطح کے اوپر آئے،یہ ایک خوبصورت ناقابل بیان احساس ہے۔ 

مصری غوطہ خور کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو اب تاریخ کا حصہ ہیں، یہ میرے یادداشت کے لیے ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔

 

>