ایک نیوز:سوئٹرز لینڈ کی حکومت نےامریکی ٹیرف پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف پر جلد ہی اپنے اقدامات کاتعین کریں گے۔
کیرن کیلرسٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے سوئٹزرلینڈ کی درآمدات پر31فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، ملک کے طویل مدتی اقتصادی مفادات سب سے اہم ہیں ۔
امریکی ٹیرف پر آسٹریلیا کا بھی ردعمل سامنے آیاہے،آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد جوابی ٹیرف غیر ضروری ہے، ٹیرف کے متعلق امریکی حکومت کے فیصلے پر افسوس ہے۔
برطانوی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ جوابی ٹیرف کے باوجود امریکا کیساتھ اقتصادی معاہدے کیلئے پرعزم ہیں۔
اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پرامریکی ٹیرف غلط ہے، آئرش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یو ر پی یونین کوامریکی ٹیرف کامناسب جواب دینا چاہیےجبکہ برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کیلئے قانون کی منظوری دیدی ہے۔