ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کمزورمعیشت اور دیوالیہ ہونے کے خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا:شہباز شریف

کمزورمعیشت اور دیوالیہ ہونے کے خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا:شہباز شریف

03 April 2025

ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر آپ کو بڑی خوشخبری سنانے آیا ہوں،  منشور میں جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا ہونے جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ نے موقع دیا تو معاشی میدان میں ترقی کی منازل طے کرینگے،معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں،آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پرخطر راستے پر چیلنجز کا محنت سے مقابلہ کیا،حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات کرنے کو تیار نہ تھا،کمزورمعیشت اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا تھاجس کا ہم نے مقابلہ کیا،پاکستان کو ڈیفالٹ پر لانے والے خوشی سے مرے جا رہے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا،معاشی استحکا م کی راہ میں پہاڑ جیسی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،ذاتی مفاد اور سیاست کیلئے اس ٹولے نے ریاست کے ساتھ کھلواڑ کیا،آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی کوششیں کی گئیں،اللہ کے فضل سے محنت رنگ لائی اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،الحمداللہ،معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مائیکرواکنامک اشاریئے بہترہوچکے ہیں،اس حقیقت کا ادراک ہے کہ مہنگی بجلی سے عوام متاثرہوئے،مہنگی بجلی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثرہوئیں،ملک کی خاطر عام آدمی کی قربانیوں کامکمل احساس رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے والے مسائل کوحل کرناہے، مسائل کے حل کےلئے سرجری کرنی ہے،مشکل فیصلوں اورسخت محنت سے اپنی منزل حاصل کریں گے،اللہ کے فضل وکرم سے مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔

 

>