ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پشاور :افغان سیٹرن کارڈ کے حامل مہاجرین کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری

طورخم کے راستے 40 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین افغانستان واپس بھجوادئیےگئے

04 April 2025

 ایک نیوز: خیبر پختونخوا سے افغان سیٹرن کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ہے۔

محکمہ داخلہ    کے مطابق طورخم کے راستے 40 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین افغانستان واپس بھجوادئیےگئے ،مجموعی طور پر 193افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین کووطن واپس بجھوادیا گیا۔

محکمہ داخلہ   کا کہناہے کہ ستمبر2023سے ابتک مجموعی طور پر4 لاکھ، 70 ہزار، 722تارکین وطن کو بھی طورخم سرحد سے افغانستان بھجوایا گیا ،مجموعی طور پر خیبرپختونخوا سے 8953،اسلام آباد سے 1561، پنجاب سے 1309، آزاد کشمیر سے 38اور سندھ سے 44 تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا ہے ،خیبر پختونخوا سے مجموعی طور پر اب تک 4اکھ، 77 ہزار، 434 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا ہے۔

>