ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں سکولز جلد لگانے اور چھٹی دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی نے 56 سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کوپی ایس ایل میچز والے دن سوا 7 بجے سکول کھولنے کا حکم دیا ہے، اس حوالے سےباقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق میچز والے دن چھٹی بھی دوپہر 12 بجے دی جائے، پی ایس ایل میچز کے دوران فیروز پورروڈ، گلبرگ ، مال روڈ، ماڈل ٹاون ، ظہور الہی روڈ، کینال روڈ پر واقع سکولوں کو اوقات کار کی پابندی کرنا ہوگی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں این ڈی اسلامیہ، ایل جی ایس، لیس اینچ نونٹینسری، سلامت سکول، لاہور امریکن سکول، لاکاس، اربن کڈز، امریکن کائسٹف اور بیکن ہاوس سمیت دیگر سکول واقع ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق فیصلہ پی ایس ایل میچرز میں شہر کی ٹریفک بحال رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔