ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کوبڑی سرجری قراردے دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف کےنفاذ سے 6 سے 7 ٹریلین ڈالر امریکا آرہے ہیں، ٹیرف ایسے ہی ہے جیسے کسی مریض کا آپریشن کیا جائے،امریکی اسٹاک مارکیٹ جلد بہتری کی طرف آئے گی، سرمایہ کاروں کوگھبرانا نہیں چاہیے،ٹیرف کے مثبت تنائج سامنے آئیں گے ، دنیا کئی دہائیوں سے امریکا سے فائدہ اٹھا رہی ہے، ٹیرف پربات چیت ہوسکتی ہے، کئی ممالک امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، جوابی ٹیرف کے بجائے کئی ممالک امریکا سے معاہدہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک معاہدے کی قریب پہنچ چکے ہیں، ایلون مسک چند ماہ میں حکومتی مشاورتی کردار چھوڑ سکتےہیں، چین کے ساتھ ٹک ٹاک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،ٹک ٹاک معاہدے کی صورت میں چین کوٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں،روس اوریوکرین امن کی جانب بڑھ رہے ہیں، حوثیوں کے حملوں کے پیچھے ایران ہے،مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، کئی دہائیوں سے جاری غزہ تنازع کاحل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکی معیشت کابحران وقتی ہے،آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی، ٹیرف کاایک ہی مقصد ہے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں ،آٹوانڈسٹری اپنے پلانٹ امریکا میں منتقل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔