ایک نیوز: گوجرانوالہ میں شہری کے نجی چڑیا گھر سے پنچرہ توڑ کر بھاگنے والےبندرشہریوں کےلئےدردسربن گئے۔
وائلڈلائف حکام کے مطابق چڑیا گھرکامالک اوروائلڈلائف عملہ اب تک 4بندروں کوپکڑنے میں کامیاب ہوسکاہے، 4بندروں کی اب بھی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، چھتوں،خالی مکانات اورباغیچوں میں تلاش کررہےہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری کے گھرمیں قائم نجی چڑیاگھر سے 8بندربھاگ گئے تھے،بندرپنجرے کی فائبر سےبنی کمزورچھت توڑ کربھاگ نکلے تھے۔
شہریوں نے انتظامیہ سے بندروں کو جلد پکڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بندروں کی چھتوں پرموجودگی یاگھروں میں گھس آنے سے بچوں کوخطرہ ہوسکتاہے۔