ایک نیوز: آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر مملکت کی صحت بارے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا غلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی صحت بارے سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں،افسوس ہےبھارتی میڈیا پر من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں ، مخالفین جو دل میں آئے کہتے ہیں،ہرچیز پر ٹوئسٹ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی نماز عید سے قبل طبیعت ناساز ہوئی، پیر کی رات صدر انہیں کراچی لایا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے، صدر مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ،توقع ہے کہ ایک دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے ، کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا ابھی بھی پا کستان میں موجود ہے،اسکے کیسز آ رہے ہیں،یہ ایک الگ قسم کا کورونا ہے ،اس کے اتنے منفی اثرات نہیں ہیں۔