ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعظم سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا

09 April 2025

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سرابراہ جے یو آ ئی مولانا فضل الرحمان  ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دوران گفتگو مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو پرائیویٹ حجاج کے مسائل سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے پرائیویٹ سیکٹر کے حجاج کرام کے حج ادائیگی کو یقینی بنا نے کی درخواست کی۔

وزیر اعظم  محمد شہباز شریف نے   مولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی  کرائی اور وزارت خارجہ سے حجاج کرام کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

دوسری جانب  حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد  نے  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات  کی،  وفد نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے مسائل آگاہ کیا۔

وفد میں مولانا بشیر احمد ،ناصر احمد خان ،ثناء اللہ شینواری ،ضعیم ،رانا شاہد ،جمال خان شامل تھے،جبکہ  انس بشیر ،اخلاق احمد خان ،ناصر محمود اعوان ،ضیاء الرحمان مغل ،فیصل صبوری  بھی موجود تھے۔

>