ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسرائیلی بربریت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے،سربراہ جے یو آئی

فلسطین کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے

10 April 2025

 

ویب ڈیسک:جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب  کے دوران  مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج کا اجتماع ایک روایتی قسم کا اجتماع نہیں ہے، تاریخ اس اجتماع کو نظرانداز نہیں کر سکے گی۔

انہوں  نے کہا کہ کانفرنس کا اعلامیہ پوری امت مسلمہ کیلئے  ہے، اسرائیل ایک ریاستی دہشتگرد ہے، اسرائیل کی تاریخ قتل و غارت سے بھری پڑی ہے، فلسطین کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، دنیا کو پیغام ہے پاکستان فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔

 سرابراہ جے یو  آئی نے  کہا کہ ہمارے ملک کے فلاسفر کہتے ہیں اسرائیل کیساتھ  تعلقات بہتر نہ کیے تو معیشت کیسے چلے گی، ڈرنا کیا ہے؟ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق  مؤقف  واضح ہونا  چاہئے۔

مولانا فضل الرحمان نے   کا کہناتھا کہ مشرف نے  انہیں کہا   کہ  آپ امریکا کےخلاف جلوس نکالتے ہیں، مجھے مشرف نے کہا مان لو ہم امریکا کے غلام ہیں۔

>