ایک نیوز: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت منعقد ہونیوالے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام معزز جج صاحبان نے شرکت کی،چیف جسٹس نے معزز جج صاحبان کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیشن کا آغاز کیا اور اس ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بڑھانا اور عدالت کے کام کاج کو بہتر بنانا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ نے ریاستی اخراجات پر مقرر کردہ وکیل کے لیے قانونی،پیشہ ورانہ فیسوں پر نظر ثانی کی تجویز پر غور کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل کی ہائیکورٹس کے سابق ججز کو سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر اندراج، معلومات تک رسائی کے حق، اثاثہ جات کے اعلان کے عمل اور سپریم کورٹ رولز 2025 کے مسودے کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا گیا اور مناسب ہدایات جاری کی گئیں۔
اعلامیہ کے مطابق فورم نے خصوصی طور پر سپریم کورٹ رولز ترمیمی کمیٹی اور رجسٹرار آفس کے کام کو سراہا۔
اعلا میہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں شروع کیے گئے اصلاحاتی عمل کی حمایت کے لیے آئندہ فل کورٹ اجلاس جلد منعقد کرنے پر متفقہ طور پر اتفاق کیا گیاہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا مقصد عدالتی امورز کو بہتر اور انتظامی کارکردگی کو بڑھانا تھا۔