ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سنی دیول اور رندیپ ہودا فلم ’جاٹ‘ کی ریلیز کے بعد مشکل میں پڑ گئے 

فلم کے ایک منظر سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں

18 April 2025

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’جاٹ‘ کے حوالے سے تنازع پیدا ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ اور فلمسازوں کیخلاف  ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں پولیس کے پاس درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فلم کے ایک منظر سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں اداکار سنی دیول، رندیپ ہودا اور ونیت کمار سنگھ جبکہ فلم کے ہدایتکار گوپی چند مالی نینی اور پروڈیوسرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے کچھ مناظر کی عکاسی نے اس تنازع کو جنم دیا، شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اس مواد کا مقصد جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہدایتکار اور پروڈیوسر نے جان بوجھ کر یہ فلم گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے دوران ریلیز کی، تاکہ عیسائی مشتعل ہوں اور ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑیں اور بدامنی پھیلے۔

>