ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان سپر لیگ 10میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا

یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو7وکٹوں سے شکست دے دی تھی

24 April 2025
Lahore Qalandars, face, Peshawar Zalmi, today,Pakistan Super League 10

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ 10میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،آج سے پی ایس ایل کے مقابلوں کا سلسلہ لاہور میں بھی شروع ہو رہا ہے،آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا،میچ رات 8بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 10 کے تیرہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو7وکٹوں سے شکست دے دی تھی،ملتان میں کھیلے جانیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 168 رنز بنائے، عثمان خان 61، محمد رضوان 36 اور یاسر خان 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169رنزکا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں  کے نقصان پر پورا کرلیا،اسلام آباد کی جانب سے آیندریس گوس 45 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،کولن منرو نے 45، صاحبزادہ فرحان نے 22 اور محمد نواز نے 21 رنز  بنائے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 میں یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مسلسل 5ویں کامیابی ہے جبکہ ملتان سلطانز اب تک صرف ایک میچ ہی اپنے نام کرسکی ہے۔

 پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لاہور میں میچز کے لیے قذافی سٹیڈیم میں انتظامات مکمل ہیں، قذافی سٹیڈیم لاہور فائنل سمیت 13 میچز کی میزبانی کریگا ،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان اب تک 15 مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے ۔
آٹھ مرتبہ پشاور زلمی جبکہ سات مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم کامیابی سمیٹ چکی ہے، پشاور زلمی کے محمد حارث کہتے ہیں کہ لاہور سے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری کریں گے،گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام اباد یونائٹڈ نے ملتان سلطان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ناقابل شکست ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جاری رکھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام اباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کراچی کنگز چھ پوائنٹس کیساتھ دوسرے، لاہور قلندرز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود جبکہ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دو دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

>