ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

21اپریل سے شروع ہونیوالی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات مکمل 

پولیو پروگرام کے حوالے سے21اپریل سے قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے

19 April 2025
polio,pakistan,disease,start,april,health

ایک نیوز:پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اور حکومت کے انسدادِ پولیو اقدامات کے تحت وزارتِ صحت اور پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے حوالے سے21اپریل سے قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
قومی انسدادِ پولیو مہم رواں ماہ21سے 27اپریل تک منعقد ہو گی، نیشنل ای او سی مُہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
 قومی انسدادِ پولیو پروگرام رواں سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں 3 پولیو مہمات شیڈول ہیں۔ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام میںپہلی پولیو مہم رواں برس فروری میں ہو چکی، دیگر2ہونے والی مہمات  اپریل اور مئی میں ہوں گی، انسدادِ پولیو پروگرام فروری 2025 کی مہم میں 42.5 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
 پولیو پروگرام سال 2025 کے آغاز سے اب تک6پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔    

>