ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بھارت کیساتھ  تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے ،وزیر دفاع  خواجہ آصف

ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑےگی

06 May 2025

ایک نیوز: دفاع خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑےگی، بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنےکے لیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔

>