ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر اپنے چند مقدمات کیوجہ سے پاکستان سے باہر تھے جو تقریباڈیڑھ ماہ بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر اور وی لاگر رجب بٹ نے پاکستان واپسی کے سفر کو بھی ویڈیو کی صورت میں اپنے مداحوں کیلئے ریکارڈ کیا جس کو ان کے چینل پردیکھا جا سکتا ہے،انکی گھر واپسی کے جذباتی لمحات کو یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا۔
ملک سے باہر قیام کے دوران رجب بٹ نے پاکستان میں اپنے خلاف درج مقدمے کا سامنا کیا اور ساتھ ہی ان تمام مداحوں سے معذرت کی جنکی دل آزاری ممکنہ طور پر انکے کسی بیان یا ویڈیو کی وجہ سے ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر قاتلانہ حملہ،ویڈیو جاری
رجب بٹ کی والدہ بیٹے کے گھر آنے پر بہت خوش ہوئیں ،رجب نے پیچھے سے آ کر انہیں گلے لگا لیا، بیٹے کو اچانک اپنے سامنے دیکھ کر ان کی والدہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔
جبکہ ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ آنسو بیٹے کے آنے کی خوشی کے ہیں جبکہ ایسا بھی لگتا ہے کہ کہیں وہ اپنے بیٹے کے پاکستان آنے کے بعد شروع ہونے والی مشکلات پر بھی نم ہیںجن کا سامنا رجب کو باہر جا نے سے پہلے تھا یا جن مشکلات اور مقدمات کی بنا پر رجب باہر گیا تھا۔