ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری

رولنگ اپوزیشن لیڈر کو مرضی کا سٹاف دیا گیا ہے

06 May 2025

ایک نیوز:قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہو گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ رولنگ اپوزیشن لیڈر کو مرضی کا سٹاف دیا گیا ہے اپوزیشن لیڈر کی تقریر ہر جگہ دکھائی جا رہی تھی ،پی ٹی وی کو لنک دیا ہوا تھا اگر قومی مفاد کے خلاف کوئی چیز ہوگی تو وہ ان ائیر نہیں ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر کو ان کی تقریر مل جائے گی جو خلاف ضابطہ اور قومی مفاد کے خلاف مواد ہوگا وہ ایڈٹ کردیا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے آپ نے وعدہ کیا تھا کہ میری تقریر میڈیا پر پوری دکھائی جائے گی میری تقریر کو کاٹ دیا گیا میں نے اپنی تقریر میں یکجہتی اور پاکستان کہ بات کی ۔
اگر ہماری آواز کسی کو پسند نہیں تو بتادیں ہمارے لیڈرز کے ساتھ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، میرے سٹاف پر بھی پریشر آتا ہے اسلئے ساری خط وکتابت خود ٹائپ کرتا ہوں۔
دوسری جانب سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 25 واں اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس13مئی 2025 دوپہر 2بجے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں ہو گا۔
 اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اجلاس کی صدرات سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بھارت کے حکمرانوں کی جارحیت اور جنگی جنون پہ بھارت کو خارجہ محاذ پہ ناکامی ہوئی ہے، مودی مائنڈ سیٹ نہ صرف خطے کے امن بلکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اس مرتبہ وہ پہلگام کے جھوٹ پہ عالمی سطح پہ کامیابی نہیں ہو سکی ۔
عالمی ضمیر بھی اب جاگ رہا ہے، مودی مائنڈ سیٹ اب زمین بوس ہو رہا ہے مجھے خاص طور پہ اس لیے طمانیت ہے میرے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کے لیے جو جدوجہد کی، قربانیاں دیں وہ آج درست ثابت ہوئے پہلگام کی مذمت سب نے کی یہ سب سے بڑی ناکامی بھارت کے انٹیلیجنس اداروں کی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں سحر کامران نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کی غلطی کی تو پھر دنیا دیکھے گی بھارت کے ساتھ ہوا کیا ہے ہمیں اپنے وطن کا دفاع کرنا بھی آتے ہے ہم شہیدوں کی سر زمین کے مکین ہیں ہم موت سے نہیں ڈرتے بلکہ شہادت کو اپنا مقدر سمجھتے ہیں بھارت عالمی دہشت گرد ہے اور اس کی دہشتگردی سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔

اسد قیصر نے قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہماری حکومت میں بھی اس قسم کا واقعہ ہوا ہم نےمشترکہ اجلاس بلایا پوری کابینہ یہاں موجود تھی، آج یہاں پر وزیر اعظم اور ڈیفنس منسٹر نہیں ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں پر مشترکہ قرارداد منظور کی، حکومت قومی یکجہتی کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے ،اگر مودی کوئی ایڈونچر کرے گا تو ہم فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے، ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومتی رویہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ،حکومت کو اس وقت بھی اپنی آنا کی پڑی ہوئی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے، ایک ملک کا نام لیں جس نے آپ کی حمایت کی ہو۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم قومی سلامتی کے معاملےپر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں ،آج میں نہ آپ کے لیڈر کو برا کہونگا نہ اپنے لیڈر کو اچھا کہونگا ،ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جسے پھر انڈین میڈیا اچھالے ،ہم آپس میں پھر لڑ لیں گے، پھر ایک دوسرے کا گریبان پکڑ لیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں اپنے آباؤ اجداد سے سیکھنے کی ضرورت ہے گجرات کے قصائی کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں، دشمن مکار بھی بے وقوف بھی ہے، بدنیت بھی ہے، پہلگام سرحد سے 200 کلو میٹر دور ہے، 9 لاکھ قابض فوج کیا وہاں جھک مار رہی ہے آج بھی مقبوضہ کشمیر میں نعرہ لگتا ہے پاکستان سے رشتہ کیا ۔

>