ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل ٹین،لاہور قلندرزنےکٹ ڈیزائن مقابلے کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل ٹین،لاہور قلندرزنےکٹ ڈیزائن مقابلے کا اعلان کر دیا

06 March 2025

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ ایڈیشن ٹین کیلئےلاہور قلندرزنےکٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔
rn  کٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداحوں کو مدعوکیا گیا ہے یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیوں کو سامنے لانا ہے ، لاہور قلندرز مقابلے سے لاہور قلندرز اور اس کے پرجوش مداحوں کے درمیان  رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔
rn لاہور قلندرز کٹ مقابلے کیلئے فیشن سکولوں سے تعلق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، مقابلے میں حصہ لینے والوں سے درخواست ہے کہ وہ 100 فیصد اصل ڈیزائن پیش کریں ، مقابلے کے نگران معروف پاکستانی نژاد فرانسیسی ڈیزائنر محمود بھٹی ہوں گے ، محمود بھٹی  بہترین ڈیزائنر کی شناخت میں مدد کریں گے،منتخب کردہ ڈیزائنر عوامی ووٹ کے لیے پیش کیے  جائیں گے۔
rn کٹ مقابلہ جیتنے والے کو خصوصی انعام کے ساتھ پی ایس ایل ڈگ آوٹ میں بیٹھنے کا موقع ملے گا ، شرکاء اپنے ڈیزائن contact@lahore qalandars.com پر بھیج سکتے ہیں ، کٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ سہہ پہر4بجے تک ہے ، تخلیقی صلا حیتیوں کو ابھارنے کے لیے لاہور قلندرز کے سٹار کھلاڑی لاہور کے فیشن سکولوں کا دورہ کریں گے۔
rnسی ای او لاہور قلندرز عاطف راناکا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ جدت کو اہمیت دی ہے ، کٹ مقابلے سے مداحوں کو لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے تعلق کا احساس ہو گا ،یہ مقابلہ نوجوانوں کی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنے گا ۔

>