ایک نیوز:پی سی بی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی2025 کی اختتامی تقریب میں پوڈیم پر بورڈ حکام کونہ بلانےپرآئی سی سی سےاحتجاج کرےگا ۔
اختتامی تقریب میں پی سی بی کے سی ای او اورٹورنامنٹ ڈائریکٹرسمیراحمدسیدموجودتھے، چیئرمین پی سی بی کی مصروفیت کی بنا پر سی ای اوسمیرسیدنے نمائندگی کی،پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈلزاوردیگر انعامات کی تقسیم کے دوران سمیرسیدکوسٹیج پر نہ بلاناسمجھ سےبالاہے۔
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی میگاایونٹ کی ٹرافی اوردیگرانعامات دینے کیلئے میزبان ہوتاہے،چیمپئینز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کی طرف سے غلطیاں کی گئیں،بھارتی ٹیم کی کٹس پر میزبان ملک پاکستان کے لوگو نہ لگانے کا معاملہ ہو یا پھر انگلینڈاورآسٹریلیا کے میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجا دینے کا معاملہ ہو۔
دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وہاں نہیں موجود تھے اور انہوں نے دبئی کا سفر نہیں کیا،بورڈ کے افسروں کو ہی پریز نٹیشن تقریب کے لیے بلایا جا سکتا تھا، پی سی بی سے کوئی بھی افسر اس کے لیے موجود نہیں تھا، پی سی بی میزبان تھا اس کے چیئرمین کو وہاں ہونا چاہیے تھا۔