ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

انضمام الحق نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کیوجہ بتادی

انضمام الحق نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کیوجہ بتادی

17 March 2025

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور صدر پشاور زلمی انضمام الحق نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کیوجہ بتادی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ایک سال سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے نقصان ہورہا ہے،پی سی بی کو مینجمنٹ اور مینجمنٹ کو کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اور رضوان کو آرام نہیں دیا گیا بلکہ ڈراپ کیا گیا ہے، اگرنوے کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ بہت ہلکی رہ جائے گی ، اگر ہم اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھیں گے اور درست سمت میں نہیں جائیں گے تو پاکستان کرکٹ نیچے جائے گی۔

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے، پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابر اعظم کے پیچھے کھڑی ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20میں بھی آج پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا،قومی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی تھیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین نئے چہروں کے ساتھ میدان میں اترے تھے لیکن اس کے باوجود ٹیم کو فتح نصیب نہیں ہوئی۔ 

>