ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کل ہوگا

17 March 2025

ایک نیوز:قومی سکواڈ کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ گیا ۔

قومی ٹیم آج آرام کرے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل ہوگا ،میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹی20میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے91رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے 92رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں پورا کرلیا،ٹم سیفرٹ44رنز بنا کر نمایاں رہے، فن ایلن 29 اور ٹم رابن سن 18 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

>