ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل سیزن 10کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے فخر زمان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں

17 March 2025

ایک نیوز:  پی ایس ایل سیزن 10   کی  ٹرافی رونمائی یونیورسٹی آف لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی تقریب رونمائی میں  سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا، پی ایس ایل ڈائریکٹر سلمان نصیر موجود  تھے۔ 

تقریب میں پی ایس ایل 11کے ٹکٹ قرعہ  اندازی  کے ذریعے نکالے گئے ،یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے فخر زمان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

اس موقع پر  کرکٹر فخر زمان   کا کہناتھا کہ    لاہور قلندرز دو مرتبہ پی ایس ایل جیت چکی ہے ،پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کریں، شائقین سے درخواست ہے کہ سٹیڈیم پہنچ کر ٹیموں کو سپورٹ کریں، ہار جیت سپورٹس مین کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے ،ابھی ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کی ضرورت ہے ،ہم نے گیارہ گیارہ سیریز جیت رکھی ہیں ، بابر اعظم کی پوری دنیا فین ہے، اے بی ڈیویلیئرز میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔  

>