ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے136رنز کا ہدف

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار،4کھلاڑی آئوٹ

18 March 2025

ایک نیوز:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے136رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پاکستان نے مقررہ 15اوورز میں 9وکٹوں پر 135رنز بنائے ،کپتان سلمان آغا 46 رنزبنا کر نمایاں رہے ،شاداب خان 26،شاہین آفریدی نے 22رنز بنائے محمد حارث،عرفان نیازی اور عبدالصمد نے 11،11رنز بنائے۔

 حسن نواز اور جہانداد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ڈونیڈن:خوشدل شاہ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل دوسرے ٹی20میںنیوزی لینڈ نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،کیویز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ ہمیشہ کی طرح مشکلات کا شکار رہی۔

گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ڈونیڈن میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بارش کی وجہ سےمیچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا،ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد میچ کا ٹاس ہواجہاں کیوی کپتان بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل ہوگا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،سپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے پہلے ٹی 20میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی ،بارش کےباعث سری لنکا اورنیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کا میچ بھی مکمل نہ ہوسکا۔

 

rn
>