ایک نیوز:پی ایس ایل ٹرافی آج 18اور19مارچ کو ملتان کا سفر کرے گی۔
پہلے روز ٹرافی ایک بجے سے دو بجے تک شاہ رکن عالم کے مزار پر ہوگی اور سہ پہر تین بجے سے چار بجے تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں موجود رہے گی، میڈیا کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کوریج کی اجازت ہوگی۔
ایس او ایس سکول اور شاہ رکن عالم میں ٹرافی ٹور کی تصاویر اور وڈیوز پی سی بی جاری کرے گا، دوسرے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی آمنہ پبلک سکول اور ترین اکیڈمی جائے گا جہاں اولمپک گولڈ میڈ لسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بچوں کے ساتھ موجود ہونگے
rn