ایک نیوز:دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو باآسانی شکست دیدی۔
ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے14ویں اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پواکرلیا۔
نیوزی لینڈ نے5میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی، دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھابارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل رہا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے جسکے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،تیسری وکٹ 50 رنز پر چوتھی وکٹ 52 پر پانچویں وکٹ 76 رنز پرچھٹی وکٹ 110پر گری۔