ایک نیوز:بنگلہ دیش ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے مئی میں پاکستان کا دورہ کرئے گی ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان معاملات طے پا گئے ،دورہ پاکستان میں مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔
وائٹ بال سیریز کے میچز لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کھیلے جائیں گے ،بنگلہ دیش ٹیم گذشتہ سال دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیل چکی ہے، راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش نے جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔