ایک نیوز:پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرےٹی20کیلئےقومی سکواڈ ڈونیڈن سے آکلینڈ پہنچ گئی۔
قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کل ایڈن پارک آکلینڈ میں پریکٹس کرے گا ،قومی سکواڈ دو بجے سے پانچ بجے تک پریکٹس کرے گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے جمعہ کے روز کھیلا جائیگا۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے پہلے 2ٹی20میچز ہار چکی ہے،قومی ٹیم نے پہلے دونوں میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور نیوزی لینڈ کو باآسانی میچ جیتوا دیا۔
قومی ٹیم نے اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں بھی بدترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور ابتدا میں ہی پاکستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔