ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی کےترجمان عامر میر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی سے نقصان بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے ،ٹرافی کے انعقاد سے تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ منافع گیٹ منی اور ٹکٹس سے ہے،ٹرافی سے مزید تین ارب روپے کا منافع کا تخمینہ ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں بورڈ نے ریکارڈ منافع کمایا ،چیمپئینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیچ اجاگر ہوا،ٹرافی کے انعقاد سے دشمن ملک بھارت کا پروپیگنڈا خاک میں مل گیا ۔
پی سی بی کے سی ایف او جاوید مرتضی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے پچھلے سال دس ارب ریکارڈ منافع حاصل کیا ،محسن نقوی کی سربراہی میں بورڈ نے یہ منافع کمایا ،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر مختص اٹھارہ ارب تھا،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بجٹ میں سے ساڑھے دس ارب خرچ ہوا ،باقی بجٹ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر خرچ کیا جائے گا ۔
چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد پر تمام اخراجات آئی سی سی نے کئے،بورڈ کی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوئی، پی سی بی کے ریزروز کافی ہیںاور پی سی بی دنیا کے تیسرا امیر ترین بورڈ میں شامل ہے،چیئرمین محسن نقوی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد کو سٹیج پر نہ بلانے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو احتجاجی خط لکھا ،آئی سی سی سی کا موصول ہونے والا جواب مناسب نہیں تھا،آئی سی سی کے جواب در جواب کا انتظار ہے۔