ایک نیوز: ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کمی ہوئی، مہنگائی بڑھنے کی رفتار منفی 1.26 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 10 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 31 کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.38 فیصد کی کمی ہوئی، انڈے فی درجن 3.87 فیصد اور کیلے 4.27 فیصد سستے ہوئے، لہسن فی کلو 2.23 فیصد اور مرغی 1.29 فیصد سستی ہوئی، چینی کی فی کلو میں بھی 0.94 فیصد کی کمی ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9.62 فیصد کا اضافہ ہوا، دال ماش 0.56 فیصد اور دال مسور 0.20 فیصد مہنگا ہوا۔
rn