ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ، آئی ایس پی آر

امریکی وفد نے معدنیات سے متعلق پاکستانی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا

09 April 2025

ایک نیوز:آئی ایس پی آر کے مطابق  امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ اور آرمی چیف  جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات پاکستان اینڈ منرلز انویسٹمنٹ فورم کے تناظر میں ہوئی ، وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل برائے جنوبی وسطی ایشیاء ایرک مائر نے  کی  ، ملاقات میں باہمی تعلقات اور معدنی شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد  نے  معدنیات سے متعلق  پاکستانی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا ، پاکستان میں معدنی شعبے کی ترقی کو سراہا اور پاکستان  کے سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کو مثبت قرار دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے عالمی حالات اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ، باہمی تعلقات کی بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا ، حکومتی ، عوامی اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

>