ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر :پاکستان نے آئرلینڈ کو 33 رنز سے ہرا دیا

آئرلینڈ کی ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی

09 April 2025

ایک نیوز: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شاندار فتح ،  پاکستان نے آئرلینڈ کو 33 رنز سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اوورز  میں 217رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اوپنر منیبہ علی نے 59 بالز پر 32 رنز جبکہ سدرہ امین نے 112 بالز پر 51 رنز  بنائے،  عالیہ ریاض نے 58 بالز پر 52 رنز جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 15 بالز پر 19 رنز  بنائے۔ 

 آئرلینڈ کی باؤلر جین میگیئر  نے 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،آرلینی کیلی نے 34 رنر دے کر 2 جبکہ کرین مرے  نے 49 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

217 رنز کے ہدف کے  تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ   ہوگئی،  ڈیانا بیگ  ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال  نے تباہ کن باؤلنگ  کی۔

ڈیانا بیگ نے 35 رنز دے آئرلینڈ کی 4 بیٹرز کو پویلین واپس بھجوایا ، نشرہ سندھو نے آئرلینڈ کی 3 ٹاپ بیٹرز اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی کپتان گبی لیوئس نے 44 اور وکٹ کیپر بیٹر ایمی ہنٹر نے 44 رنز سکور کیے اورلا پرنڈرگاسٹ نے 37 رنز بنائے۔

>