ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ڈیرن گف لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں دستیاب نہیں ہوں گے

ڈیرن گف کے ساتھ کام کرنے کے منتظر تھے ، ان کی مصروفیات کو سمجھتے ہیں

28 March 2025

ایک نیوز: لاہور قلندرز  انتظامیہ  کے مطابق ڈیرن گف لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

سی او او لاہور قلندر ثمین رانا     نے  کہا ہے کہ  ہمیں افسوس ہے کہ ڈیرن گف اس سیزن میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے ، ڈیرن گف کے ساتھ کام کرنے کے منتظر تھے ، ان کی مصروفیات کو سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب ڈیرن گف  ناگزیر مصروفیات آڑے آ گئی ہیں ،یہ میرے اور قلندرز کے لیے افسوسناک ہے کہ اس سال دستیاب نہیں ، نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں امید ہے ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

خیال رہے کہ  لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیرن گف کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا ،لاہور قلندرز جلد پی ایس ایل 10 کے لیے نئے کوچ کا اعلان کرے گی۔

>