ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

چینی حکومت کی منظوری ٹک ٹاک کی فروخت کیلئے بڑی رکاوٹ ہے

05 April 2025
Tik tok, china

 ایک نیوز:ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی فروخت کی ڈیڈ لائن میں 75روز کی توسیع کردی۔

 چینی ایپ کی فروخت کیلئے 5اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی، چین کے ساتھ ٹیرف تنازع کے بعد معاہدہ ہونے پرڈیڈ لائن میں توسیع کی گئی ،ٹرمپ چاہتے ہیں چین ٹک ٹاک کسی امریکی کمپنی کوفروخت کردے۔

 چینی حکومت کی منظوری ٹک ٹاک کی فروخت کیلئے بڑی رکاوٹ ہے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت نہ ہونے پر پابندی کے حوالے سے بننے والے قانون کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اس ایپ کاامریکا میں نفاذ جنوری 2024 سے کیا جائے گا۔

 کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے مسائل کے حل کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاہم ایک معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے،اس حوالے سے بنیادی معاملات حل کیے جائیں گے اور کوئی معاہدہ چین کے قانون کے تحت منظوری سے منسلک ہوگا۔

ٹرمپ نے بھی مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ کے عہدیدار ٹک ٹاک کے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے 4 مختلف گروپس کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم اس کی وضاحت نہیں کی۔

>