ایک نیوز:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی،قومی کرکٹ ٹیم کوون ڈے سیریزمیں وائٹ واش کا سامنا کرناپڑا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کوتیسرے ون ڈے میں 43رنزسے ہرادیا قومی کرکٹ ٹیم 265رنزکے ہدف کے تعاقب میں 221رنزپرڈھیر ہو گئی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ پر 264 رنز بنائے، کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے،ماریو نے 58 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔
بابراعظم50،کپتان محمد رضوان 37،طیب طاہر33رنزبناکرنمایاں رہے ،کیویزکیطرف سے بین سیرس نے34رنزدے کر5وکٹیں اپنے نام کیں، بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے 42اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر264رنزبنائے ۔
مائیکل بریسویل مین آف دی میچ قرار پائےجبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈبین سیرس کا دیا گیا۔
میچ میں2گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا اور پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعو ت دی،میچ تاخیر سے شروع ہونے پر42اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا