ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اس ملک میں بجلی سستی ہو گی ،خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی سے لے کر نیچے تک کرپشن میں مبتلا تھ

05 April 2025

ایک نیوز: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا  ہے  وزیراعظم کے بجلی سستی کرنے کے اعلان   پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا اس ملک میں بجلی سستی ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیردفاع خواجہ آصف  نے سیالکوٹ   میں  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کارکن نوازشریف کا ہراول دستہ ہیں ،ارمغان سبحانی کو وزیر مملکت بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ،وریو خاندان نے اس شہر کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا  آج سے اڑھائی سال قبل ہم نے پی ڈی ایم کے ذریعے تحریک عدم کے ذریعے تحریک انصاف سے اقتدار حاصل کیا ،اس وقت ملک میں ہر طرف تباہی تھی ،ایسے لمحات آئے کہ ملک معاشی حالات سے دیوالیہ ہو جائے گا ،کہا جاتا تھا پاکستان سری لنکا بن جائے گا ،ہم نے کھنڈرات پر عمارت تعمیر کرنی شروع کی۔

وزیردفاع نے  کہا    کہ   بانی پی ٹی آئی  سے لے کر نیچے تک کرپشن میں مبتلا تھا ،تحریک انصاف کے رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں ،ان کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے ،پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر اس ملک کے لئے امید کی کرن پیدا کی ،رات کو سوتے تھے تو یہ خیال آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا کہ نہیں۔

انہوں نے  کہا  شہباز شریف نے دوست ممالک سے رابطے کئے جو تاریخ کا حصہ ہیں ،اس ملک کو مشکل حالات سے نکالا ،کوئی سوچ نہیں سکتا تھا اس ملک میں بجلی سستی ہو گی ،مہنگائی کی شرع کم ہوکر ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی کوئی سوچ نہیں سکتا تھا ، سیاست دان سیاسی اختلافات حل کرتے ہیں ،کل امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 20ہزار سے کراس کر گئی۔

خواجہ آصف نے کہا  عمران خان جیب کترا تھا ،میں اسمبلی میں اس کے ساتھیوں سے کہتا تھا کہ اس کی جیب سے پیسے نکل آئے تو معافی مانگ لوں گا ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض میٹنگ میں ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا ، اب کہتا ہے جب تک مجھے نہیں  لے کر نہیں جائیں گے تب تک پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا  پرسوں 16سے 17فیصد صارفین کو بجلی پر رعایت دی گئی ہے ، مریم نواز پنجاب کو دن رات چار چاند لگا رہی ہے ،آئندہ ماہ میں اس ضلع کی صورتحال تبدیل ہو جائے گی ،جون تک سیالکوٹ کھاریاں موٹروے شروع ہو جائے گی ،سیالکوٹ میں رنگ روڈ زیر تعمیر ہے ،نواز شریف  جب بھی آئے گا ترقی کے دور کا آغاز ہوگا ،ہمارے ساتھی اپنی لیڈر شپ کے زہر قیادت کام کر ہی ہے۔

ان کا کہناتھا  کے پی کے اور بلوچستان دہشت گردی کی زد میں ہیں ،پاکستان افواج قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں ،میں بھی قید میں تھا لیکن اب تو ملاقاتیں اور پریس کانفرنس ہو رہی ہیں ،ایسے ایسے افراد بھی  ان کے  ساتھ ہیں جن کر گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے ،جتنے افراد ہیں اتنے تحریک انصاف کے ٹکڑے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  ترقی کا سفر اب اس ملک میں جاری رہے گا شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کر دیکھا ہے ،آئی ایم ایف بھی اس ملک کی ترقی کی معترف ہے ،یہ امریکہ کو کہتے تھے کہ بیانات دے اس نے بھی بیان نہیں دیا ،نوبل پرائز کا انعام ملنے کا کہتے ہیں لیکن فلحال تو اسے 14سال قید ملی ہے ،ہمیں قید میں لنگر ملتا تھا اس ہر طرح کا کھانا میسر ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کو کہتے تھے پیسے نہ بھیجیں ،یہ بھی چال ان کی ناکام ہوئی ،ریکارڈ پیسہ باہر سے اس ملک میں آیا ہے ،اسٹاک ایکسچینج اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ  بلوچستان اور کے پی کے میں امن نہیں ہے ، ہماری فوج دن رات اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں ،یہ ملک کے محافظ ہمارے محسن ہیں ،سیاچین کی یک بختہ موسم میں پاک فوج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ،دہشت گردی کی لہر میں پاکستان ترقی کر رہا ہے ،آئندہ بجٹ سے قبل آپ کو مزید خوشخبریاں  ملیں  گی اور معاشی حالات میں بہتری دیکھیں گے۔

>